پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے الجزار کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجزار کی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر الجزائر بحریہ نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا الجزائر کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024