گال ٹیسٹ پر سری لنکا کی گرفت مضبوط ‘ فتح کیلئے 4وکٹیں درکار
گال(آئی این پی) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کر لی،سری لنکا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کیلئے 4وکٹیں درکار ہیں۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں لڑکھڑا گئی اور صرف52رنز پر 6وکٹیں گر گئیں،میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ سری لنکاکو 4 وکٹیں درکار ہوں گی۔بدھ کوگال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 4وکٹوں کے نقصان پر 191رنز پر ڈکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے348رنز کا ہدف دیا۔مہمان ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں لڑکھڑا گئی۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے، جس کے بعد میچ میں سری لنکا کی فتح کے امکانات روش ہوگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے 348رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو اس کی 6وکٹیں 52رنز پر گر گئیں۔ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ سری لنکاکو 4 وکٹیں درکار ہوں گی۔سری لنکا نے دوسری اننگز 191رنز 4کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں386 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں230رنز بنا سکی۔