پنجاب اسمبلی سوالات کے سوالات محکمہ لائیو سٹاک کااجلاس
لاہور(وقائع نگار) محکمہ لائیو سٹاک میں پنجاب اسمبلی سوالات بارے اجلاس کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک رانا شہباز احمد اور سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی سمیت ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے مرغی پال پروگرام کے تحت ہرسال پانچ لاکھ مرغیاں تقسیم کی جارہی ہیںجبکہ مویشیوں میں زیادہ دودھ حاصل کرنے کی لالچ میں استعمال ہونیوالے غیر قانونی ہارمونز مختلف بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔وزیر لائیو سٹاک نے اپنے خطاب میںمحکمانہ پالیسیوں کا محور مویشی پال اور ملکی معاشی ترقی پر زور دیا ۔