پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ اندرون شہر
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ندیم قریشی نے گزشتہ روز اندرون شہر کا طویل دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیںدہلی گیٹ میں واقع ڈسپنسری پر ٹاؤن ہسپتال بنانے کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے دورہ بھی کرایا گیا جبکہ 14نمبر چونگی پر واقع سرکاری اراضی پر آئی ہسپتال بنانے کے حوالے سے بھی دورہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تجویز کردہ سکیموں پر ترجیحی بنیادوں پر عمل پیرا ہیں اندرون شہر سرکاری اراضی مختص کرکے صحت و تعلیم کے منصوبوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹاؤن ہسپتال اور آئی سنٹر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جلد عوام کو ان میگا پراجیکٹس کے حوالے سے خوشخبری دیں گے ۔