وفاقی وزیر فخر امام سے فش فارمرز کے وفد کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فش فارمز ایسوسی ایشن کے وفد چوہدری صلاح الدین ، چوہدری اشفاق ، رانا شمشاد علی ‘میاں حسن سہو، مرزا رضوان اور سی ای او ALLTECH کمپنی شہزاد جدون نے وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سکیورٹی سید فخر امام سے خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او جنید ووٹو بھی موجودتھے، اس موقع پر وفد نے پنجاب کے فش فارمز کو درپیش مسائل بیان کیے، اس موقع پر کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر بھی ہمراہ تھے، وفاقی وزیرسید فخر امام نے فش فارمز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ فشریز کو درپیش مسائل کا حل اور فش فارمز کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔