ڈی آئی جی ساوتھ زون میں مالکان و نمائندگان کے وفد کی ملاقات
کراچی (نیوزرپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی نے بسوں کے مالکان و نمائندگان کے وفد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے کہا کہ تمام بسوں میں ڈرائیورز کو بھرتی کرنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ ان کے پاس اصل پی ایس وی لائسنس موجود ہے ۔ اسی طرح بسوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹس کا ہونا بھی لازمی ہے ۔ ایسے ڈرائیورز حضرات جو متعدد بار غلطی کے مرتکب ہوں گے ان کے لائسنس اور بسوں کے روٹ پر مٹس کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بسوں کے ڈرائیور ز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اکثر اوقات ء قیمتی جانوں کے نقصانات ہوتے ہیں لہذا ایسی لاپروا ہی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا ۔ اور ایسی بسوں کو موٹروے پر چلنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں کے مالکان ڈرائیورز کے کوائف مکمل طور پر مرتب کریں۔ اور اس کی تفصیل موٹروے پولیس کو بھی فراہم کریں ۔ نیز ڈرائیور ز کو اس بات کی تلقین کریں کہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور لائن وائلیشن ہر گز نہ کریں اس قسم کے اقدامات کا مقصد لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا اور سفر کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ کسی بھی قسم کی کمپلینٹ اور مدد کی صورت میں 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔ ملاقات میں سیکٹر کمانڈر تھری و ایم 9 سید فرحان ، ڈائیوو، فیصل موورز ، کائنات ٹریولز، اے کے سی اور منٹھار کے مالکان وہ نمائندگان نے شرکت کی۔