سائبر وارفیئر اور سیکورٹی کی دوسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس
اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائبر حملوں سے بچنے کیلئے سیکو رٹی سسٹم کو مضبوط بناناہو گا تا کہ ڈیٹا کی مکمل حفا ظت کی جا سکے۔ ملک کے دفاع، توانائی اور مالیاتی ڈھانچے کی مضبو طی کیلئے مقامی افرادکوپیشہ ور انہ تر بیت دینی ہو گی ۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے سائبر وارفیئر اور سیکورٹی کی دوسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکورٹی آفیسرہو اوے وانگ وین لونگ نے کہا کہ ہواوے نے سائبر سیکورٹی اور صارف کی رازداری کے تحفظ کو اولین ترجیح سمجھا ہے ۔ہر سال ہو اوے مصنوعات کے ڈیزائن، ترقی اور ترسیل کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے 20 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرتا ہے ۔