حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے: نیلم جبار
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی رہنما نیلم جبار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کو معاشی تباہی سے دوچار کر دیا ہے ۔ حکمران عوام کی مشکلات کو دور کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف نے وعدوں اور دعوئوں کے بر عکس ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا سونامی بر پا کر دیا ہے ۔اور پٹرولیم مصنوعات مسلسل اضافے نے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے ۔