Waqt News
Tuesday | January 19, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا:عثمان بزدار
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عوامی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں. حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

Nov 25, 2020 | 22:45 10:45 PM, November 25, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عوامی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں. حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

 بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عوامی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کونسلز سے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ توہین ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال 90فیصد ختم ہوا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، بعض قوتیں پاکستان میں بدا منی اور غیر یقینی کیفیت پیدا کرنے کیلئے اسرائیل کے حوالہ سے افواہ سازی کر رہی ہیں۔ کشمیر کے مسئلہ کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بھاتی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف دنیا کو مطلع کر رہے ہیں۔ اسلامی ممالک میں تخریب و دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کی بھارت مدد کر رہا ہے۔ پاکستان اسلامی عرب ممالک میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ اور امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد چاہتا ہے۔ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا بانی رکن ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں کسی نئی تنظیم کا پاکستان حصہ نہیں بننے جا رہا ہے۔ پشاور، ننکانہ میں قتل ہونے والے واقعات کے مجرموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے۔ کسی گروہ، جتھہ کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 27 نومبر جمعة المبارک کو ملک بھر میں علماء و مشائخ عوام الناس کو کرونا کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اور خواتین کے شریعت اسلامیہ میں حقوق کے حوالہ سے آگاہی دیں گے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عوامی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں محرم الحرام سے قبل اور محرم الحرام کے دوران فسادات کی سازشوں کو حکومت، سلامتی کے اداروں اور علماء ومشائخ نے مل کر ناکام بنایا ہے۔ بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان کی سرزمین پر منظم کر رہا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے دیگر ممالک کیلئے اور عرب اسلامی ممالک میں بھی دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کی امداد کر رہا ہے۔ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر نہ کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہوگا۔ کسی بھی صورت توہین ناموس رسالت قبول نہیں، تمام آسمانی مذاہب، کتب اور انبیاء کی عظمت کا قانون اقوام متحدہ سے چاہتے ہیں۔وزیر اعظم مسلم امہ میں وحدت اور اتحاد چاہتے ہیں۔ ہمارے تمام اسلامی عرب ممالک سے تعلقات گذشتہ دس سالوں سے بہت بہتر ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔پاکستان سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ حوثی باغیوں کے حملوں کا نشانہ عام شہری اور ان کی املاک بن رہی ہیں جوافسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی، استحکام پورے عالم اسلام کو عزیز ہے اس پر کوئی سمجھوتہ ممکن ہی نہیں ہے۔ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدسات ہیں اور پاکستان ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کیلئے ہمہ وقت سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جبری شادیوں اور قادیانیوں کے قتل کے معاملہ میں ہر کیس کو دیکھا جا رہا ہے کسی کو اپنی ہوس پوری کرنے کیلئے اسلام کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے اور اس قسم کے جرائم کو کیس ٹو کیس دیکھیں گے اور فیصلہ کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور اور ننکانہ میں ہونے والے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے, مجرم گرفتار ہوئے ہیں اور ان کے مقدمات دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جا رہے ہیں۔ تشدد کے اس سلسلہ کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیںگے ۔پاکستان کے بارے میں یہ پراپوگنڈہ اب ختم کرنا ہوگا کہ پاکستان میں اقلیتں غیر محفوظ ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اقلیتوں کے تحفظ اور آئین پاکستان کے تحت ان کو دیے جانے والے حقوق کے بارے میں خود اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان میں رہنے والی تمام غیر مسلم برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی کو زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی۔ آئین پاکستان نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تعین کر رکھا ہے اور سب کو اسی کے تحت چلنا ہے۔

چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ویب ڈیسک


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان میں کرپشن نہیں بڑھی،بدعنوانی کیخلاف حکومتی اقدامات ...

    Jan 26, 2020 | 16:56
  • سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے ...

    Dec 05, 2020 | 12:00
  • وزیراعظم کی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام ممکنہ ...

    Nov 24, 2020 | 09:19
  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے ...

    Oct 06, 2020 | 11:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے ...

    Jan 18, 2021 | 22:41
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ...

    Jan 18, 2021 | 22:30
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ...

    Jan 18, 2021 | 22:25
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ...

    Jan 18, 2021 | 22:16
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

    Jan 18, 2021 | 22:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر ...

    Jan 18, 2021
  • دھند اور اندھادھند

    Jan 18, 2021
  • 11لاکھ کی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم 

    Jan 18, 2021
  • کہانی دو دن کی

    Jan 18, 2021
  • آہ !   اسد عالم خان کھچی بھی چلے گئے   

    Jan 18, 2021
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئینہ دکھادیا!

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • 2

    بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

  • 3

    کار پارکنگ کے دوران شوہر کی غلطی سے بیوی ہلاک

  • 4

    امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطی کے اوپر پروازیں

  • 5

    سام سنگ کے وارث کو کرپشن کے الزام میں ڈھائی سال کی قید

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group