پنجاب میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
پنجاب میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صوبے میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں پنجاب سر فہرست ہے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پنجاب میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات 57فیصد رپورٹ ہوئے ہیں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات والدین کےلئے شدید پریشانی کا باعث بن گئے ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلئے سخت قوانین معتارف کرائے جائیں۔بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے۔