کورونا خا تمہ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے:چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق

تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ کورونا خا تمہ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موسم سرما کی وجہ سے کوروناکے مریضوں میںاضافہ ہورہا ہے شہری احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا ر رہیں،اپوزیشن جماعتیں عوام کو کوروناسے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے اقدا مات اٹھائے جا رہے ہیں،کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی اتنی ہی خطرناک ہے جتنی کہ پہلی تھی جسطرح پہلی لہر کے دوران عوام اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعاون کا مظاہرہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس کے نقصانات کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے میں کامیاب ہو ئے اسی احتیاط اور تعاون کی اب بھی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جہاں ایک طرف انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت فرنٹ لائن ورکرز اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل ہیں وہیں لوگوں کو بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ ملکر کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔