لاہور کے علاقہ شاد باغ میں بزرگ شہری پر اوباشوں کی فائرنگ ،شہری کا اعلی حکام سے قانونی تحفظ کا مطالبہ

لاہور کے علاقہ شاد باغ میں بزرگ شہری کے ساتھ علاقہ کےاوباشوں کی بدمعاشی ، بزرگ شہر ی ملک حشمت اللہ پر فائرنگ کر دی ،شہری نے مشکل سے جان بچاکر پولیس سے مدد طلب کرلی تاہم پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرنے میں روائتی ٹال مٹول سے کام لیا جار ہا ہے۔ بزرگ شہری ملک حشمت اللہ نے اعلی حکام سے اوباشوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کارروائی کی مدد کی اپیل کی ہے کہ میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے ہمیں حکومت عادی مجرموں سے تحفظ فراہم کرے ۔
تفصیل کے مطابق منگل کی شب تھانہ شادباغ کے علاقہ عمر دین روڈ وسن پورہ میں سہیل علی بٹ ملک عرف باوا اور فہد فاروق نے 70 سالہ بزرگ شہری ملک حشمیت اللہ پر فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے خلاف تھانہ شادباغ میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی گئی لیکن پولیس کی جانب سے معاملہ کو خاندانی عناد کا رنگ دے کر مقدمہ درج کرنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف پہلے بھی فائرنگ اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں تاہم بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
تھانہ شادباغ کے اے ایس آئی اخلاق نے مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ دیکھ کر آیا ہوں اور جلد قانون حرکت میں آئے گا اور باقاعدہ طور پر شہری کو انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔