پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے مزید ایونٹس کو ملتوی کر دیا ہے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے مزید ایونٹس کو ملتوی کر دیا ہے۔ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک تین میں سے دو ایونٹس یعنی اسلام آباد مری انٹرنیشنل سائیکل ریس دوسری, 5 ویں روڈ چیمپین شپ حال ہی میں کامیابی کے ساتھ انجام پائی ہے۔ لیکن ملک میں کورونا وائرس کے حالیہ اضافے کی وجہ سے پی سی ایف انتظامیہ نے آئندہ 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پروگرام کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ کھلاڑی کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں رہ کر ان ڈور رولر ٹریننگ جاری رکھیں۔