پی ڈی ایم کی جماعتیں جلسوں کی آڑ میں عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں: رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں جلسوں کی آڑ میں عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور ملک وسائل کو عوام کی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے صرف کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماضی میں چوروں اور ڈکیتوں کو این آر او ملتا رہاہے جس سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے این آر او کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے،اسی لئے چور ٹولہ واویلہ کررہا ہے۔