وزیراعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے : فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سے دوسال میں مفادِعامہ کیلئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے۔ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جوتکمیل کے قریب ہے-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی قیادت میں ہرشعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے.صحت سہولت پروگرام، 60سال سے زائدعمرکے بزرگوں کوماہانہ پنشن کی فراہمی،انصاف میڈیسن کارڈجیسے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کاثبوت ہیں -صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،وزیراعظم آج لاہور کے دورہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ان تھک محنت سے جاری منصوبوں کی سرپرستی کریں گے- انہیں ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شروع کیے گئے ترقیاتی و انسانی فلاح کے منصوبوں پر بریف کیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ہم دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں -