پشاورسمیت صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ڈرائی فروٹ اور مچھلی کی دکانوں پر بھی رش لگ گیا ہے ۔شہر میں غیر معیاری سوپ کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کے بعد پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں گرم مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سردی کی شدت کم کرنے کیلئے گرم مشروبات ،ڈرائی فروٹ اور مچھلی کی دکانوں کا رخ کیا ہے تاہم بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے سوپ وغیرہ فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ ساتھ ہی غیر معیاری سوپ کی فروخت بھی شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024