عوام ملتان کے جلسے میں ماسک پہن کر شرکت کریں : بلاول بھٹو
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کوملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر اپنا 53 واں یوم تاسیس منانے جا رہی ہے، پی پی پی اپنے یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی میزبانی بھی کرے گی، پی پی پی یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کرے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو ملتان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، عوام بڑھ چڑھ کر جلسے میں شرکت کریں۔ جلسے میں شرکت کے موقع پر کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست بھی کی ہے - ملتان جلسے میں شرکت کے موقع پر ماسک پہننے کا اہتمام ضرور کریں اور تمام جیالے ماسک پہن کر شرکت کریں۔