چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
ملتان(سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان گزشتہ روز تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج بروز بدھ اورکل جمعرات کو کورٹ نمبر ایک میں مختلف کیسوں کی سماعت کریں گے،اس دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان ہائیکورٹ بار ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مختلف بارز کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے،بعدازاں چیف جسٹس جمعرات کی رات کو لاہور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔جبکہ آج دن 1 بجے ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔