کرونا لاک ڈائون بھی فضا میں گرین ہائوس گیسز کا اخراج کم نہ کرسکا، درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی اہم وجوہات میں سے ایک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہیں ہو سکی۔ عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کے تناظر میں متعارف کردہ پابندیوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے سبب درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مزید پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔