اسلام آباد: وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے امید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کویڈ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوگی۔
وزیراطلاعات شبلی فراز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا جیسےاہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کوویڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن رہنما اس میں شریک ہوکر کورونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔ عوام کی صحت اور زندگی کےمعاملے پرمشاورت سے آگے بڑھنا چاہ
یے۔