دنیا کے تمام مسائل کا حل اسوہ محمدؐمیں پوشیدہ ہے:فرید پراچہ

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ محسن کائنات حضرت محمد مصطفے ؐنے انسانوں کیلئے جو دستور زندگی دیا اس کی ایک ایک شق کو عملا نافذ کرکے دکھایا حتی کہ یہ اعلان کر دیا گیا کہ جو کوئی اس دستور کا عملی نمونہ دیکھنا چاہے وہ پیارے نبی کریم ؐ کی سیرت دیکھ لے۔دنیا کے تمام مسائل کا حل اسوہ محمدؐمیں پوشیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی پی پی 57 کے زیرے اہتمام سیرت مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا،امیر پی پی 57فرقان عزیز بٹ ، مولانا محمد زہیر، میاں اعجاز انصاری،ظفر اقبال بٹ،ڈاکٹر عبید اللہ گوہر،خرم سلیم کھوکھر، عاطف مغل، عثمان جٹ ، مرسلین بٹ، ابوابکر شیخ،عمر بٹ ،زبیع اللہ کھوکھر ، علی بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اہل ایمان اپنے آقاؐکی ناموس پر ہر چیز کو قربان کرنا اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے ہیں۔