میئر اسلام آباد کے انتخاب کا معاملہ لٹک گیا،سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کے استعفے کے بعد میئر اسلام آباد کے انتخاب کا معاملہ لٹک گیا،میئر اسلام آباد کے انتخاب کے لیے سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دی،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں مشاورت کا عمل جاری ہے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ کے تحت میئر کا انتخاب تیس دن کے اندر کرانا ہوتا ہے اسلام آباد میئر کے الیکشن کی اٹھارہ دسمبر کو آخری تاریخ ہے الیکشن کمیشن نے میئر کی خالی نشست کی فائل چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دی ہے،،الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کا استعفی موصولی کے بعد اٹھارہ نومبر کو نشست خالی قرار دی ہے ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میئر اسلام آباد کے انتخاب پر خاموش ہے،اس میں کوئی حتمی دن مقرر نہیں ہے۔