90روز میں پی ٹی وی کو بحال کرونگا،چیئرمین نعیم بخاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ نوے روز میں پی ٹی وی کو بحال کرونگاجبکہ پی ٹی وی یونین کیساتھ معاملات پیار محبت سے حل کرونگاڈرامے میری ترجیحات میں شامل ہیں پاکستان ٹیلی ویڑن کا مزاحیہ پروگرام اسکی پہچان تھے پی ٹی وی کی کھوئی پہچان کو واپس لاونگا انہوں نے واضح کیا کہ مستقل ملازمین سے ہی پی ٹی وی کو چلانا ہے اورپی ٹی وی کنٹریکٹ ازم بلاجواز ہے پی ٹی وی ریاست کا چینل ہیپی ٹی وی پر اپوزیشن کو ٹائم کیا دیا جائے ۔ریاستی چینل سے حکومت کے کاموں کو دکھائے گے۔ حکومت کے موقف کو واضح کیا جائے گا صحافی کی جانب سے سوال کیا گیاکہ کیا اپوزیشن کو ٹائم نہیں دیا جائے گا جس پر وکیل نعیم بخاری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اپوزیشن کو رگڑا لگایا جائے گا۔