پاکستان افغان امن عمل کا ایک بڑا سٹیک ہولڈر ہے،شاہ محمود
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کا ایک بڑا سٹیک ہولڈر ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے افغانستان،فن لینڈ اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ورچوییل افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے افغان امن عمل اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کیلئے امن عمل کے نتایج حاصل کرنے کا تاریخی موقع ہے۔