نواز شریف، بیٹوں اور ڈار کے پاکستان آنے پر پابندی نہیں ، ریاستی جبر کا پراپیگنڈا سیاست ہے: شبلی فراز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، اسحاق ڈار، نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں یہ لوگ، مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب حاصل کریں۔ شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔