وزیر اعظم آج، صدر کل لاہور کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے
لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج( بدھ) کو لاہور آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فردو س مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریںگے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ، راوی ریور پراجیکٹ اور صحت کے منصوبوںکے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمرا ن خان سے گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔علاوہ ازیںصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورہ پر کل جمعرات کولاہور آئیںگے۔ صدرمملکت عارف علوی لاہورمیںاوور سیز پاکستانیزکمیشن کی تقریب میںبطورمہمان خصوصی شریک ہوںگے ۔ صدرمملکت عارف علوی سے گورنرچوہدری سروراور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات بھی متوقع ہے۔