سعودی عرب: خواتین کا دوسرا گالف ٹورنامنٹ بھی ڈینش گالفر نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سعودی عرب میں ایک ہی مہینے میں ہونے والا دوسرا خواتین کا گالف ٹورنامنٹ بھی یورپی ملک ڈنمارک کی 24 سالہ گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیت لیا۔ایملی کرسٹائن پڈرسن نے اس سے قبل سعودی عرب کا پہلا گالف ٹورنامنٹ جیتا تھا۔دونوں ٹورنامنٹس میں فاتحین کو مجموعی طور پر 15 لاکھ ڈالر کی رقم دی گئی، زیادہ تر رقم ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیتی۔انہیں 2 انعامات انفرادی حیثیت میں دیئے گئے۔