رگبی لیگ کے سٹار کیتھ ٹیٹمس تربیت کے دوران انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان سٹار کیتھ ٹیٹمس کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔مینلے ورنگاہ سی ایگلز کلب کے مطابق نوجوان سٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں درد ہوا۔پیٹ میں درد کے باعث 20 سالہ کیتھ ٹیٹمس کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔