مزدور بچے
بچوں سے مزدوری کروانا پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے کچھ بچوں سے زبردستی کام کروائے جاتے ہیں اور کچھ اپنی مجبوری سے اپنے گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر مزدوری کرتے ہیں ان سب کی وجہ سے کتنے ہی بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو ہمیں زیادہ تر بچے مکینک کی دکان پر کام کرتے،کڑھائی کے اڈوں یا دوسرے چھوٹے بڑے کاموں میں مشغول نظر آتے ہیں،ستم ظریفی یہ ہے کہ ان بچوں کا بھی دوسرے بچوں کی طرح تعلیم پر حق ہے،لیکن ہماری نااہلی کی وجہ ہے قوم کے یہ نونہال مزدوری کرنے پرمجبورہیں میری ریاست کے ذمے داروں سے درخواست ہے کہ ان معاملات پر توجہ دیں اور ان بچوں کے مستقبل کے لیے بہتر اقدامات کرنے کی کوشش کریں،کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری لاپروائی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل تعلیم سے محروم رہ جائے۔امیمہ عبدل۔کراچی