Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ہم ریل کو ہوائی جہاز سے بھی زیادہ خوبصورت سفر کرنے کے قابل بنا رہے ہیں، اعظم سواتی 
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے
  • وزیر اعلی مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت کر دی
  •  پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز
  • امریکا، خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

زبان ِ  یار  من  ترکی

Nov 25, 2020 9:14 AM, November 25, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
زبان ِ  یار  من  ترکی

دنیا کے چند بڑے شہر دیکھنے، مکہ اور مدینہ کی حاضری  اور روضہء رسولﷺکی زیارت کے بعدایک خواہش تھی کہ ترکی کے شہر استنبول تک بھی رسائی ہو جائے۔تحریک خلافت کے حوالے سے ترکوں سے محبت گھٹی میں پڑی تھی اس لیئے مصری اور سعودی عرب کے مسلمانوں سے ملنے  کے بعداس خواہش کا ہونا فطری تھا۔کسی بھی چیز کے بارے میں مختلف لوگوں کی رائے مختلف ہوتی ہے۔ اس کے لیئے بچپن میں پڑھی ہوئی وہ کہانی یاد کر لیجئے جس میں چھ اندھوں نے ہاتھی کو ٹٹولنے کے بعد اپنے اپنے مشاہدے کے بعد ہاتھی کا حلیہ بیان کیا تھا۔اس کہانی کے تناظر میں مختلف اقوام کے بارے میں ہماری ا ٓراء کو  پرکھنے سے کسی کی دل آزاری کا امکان نہیں رہے گا۔ پھر بھی ہم سعودی عربوں کے بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھنا ہی پسند کریں گے لیکن مصری عوام کا ہماراپاکستانی ہونے کا سن کر خوشی کا اظہار اچھا لگا۔یہ ہی توقع لے کر ہم استنبول پہنچے اور پہلے ہی مرحلے پر زبان کی مار کھا گئے۔ان کی زبان تو ترکی تھی لیکن ہم ’’من ترکی نمی دانم‘‘ کی تفسیر بن گئے۔اس پر بھی کوئی افسوس نہیں لیکن ان کا انگریزی سے نا بلد ہونا مشکل میں ڈال گیا۔اس پر ستم یہ کہ جس سے بات کرنے کی کوشش کرو تو کندھے اچکا کر منہ موڑ لیتا۔ایسا سلوک تو فرانسیسی، انگریزی بولنے والوں کے ساتھ کرتے ہیں لیکن اس کا بھی  یار لوگوں نے حل ڈھونڈھ لیا ہے۔اگر فرانسیسی  سے اردو بولنے لگو تو گھبرا کر وہ انگریزی بولنے لگتا ہے لیکن  استنبول میںیہ ترکیب بھی کام نہ آئی۔ہمارا ارادہ سفر نامہ لکھنے کا بالکل نہیں کیونکہ فقط تین دن استنبول کے لیئے تھے اتنے کم وقت میں خود کو ایڈجسٹ بھی نہیں کر پائے تو سفر نامے کے لیئے مواد کیسے حاصل کرتے۔ دوسری بات یہ بھی ہے کہ ہم لکھتے وقت اختصار کے عادی ہیں اس لیے دو تین باتیں ہی گوش گزار کر سکیں گے۔پاکستان سے چلتے ہوئے ہم نے یہیں سے ایک دن کے’’بوسفورس ٹور‘‘  کے لیئے بکنگ کرالی تھی۔ ہمارا خیال تھا کہ ٹور میںگائیڈ ہمیں ٹاپ کاپی میوزیم،  بلو موسک اور حضرت ایوب  انصاریؓ تک لے جائے گالیکن وہ ہمیں مصطفیٰ مسجد دکھا کر موٹر بوٹ پر لے گیا اور کشتی میں بیٹھے بیٹھے استنبول  کے یورپی حصے اور ایشیائی حصے دکھاتا رہا۔وہیں سے اس  نے بہت دور اشارے سے حضرت ایوب کے مزار کی زیارت بھی کروادی۔اس کشتی کی سیر میں سیکڑوں مسجدیں نظر آئیں جن کی شکل صورت بلو موسک جیسی ہی ہیں۔گائڈ سے یہ ضرور معلوم ہوا کہ مساجد کے میناروں کی تعداد سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد بنانے والا کتنا با اختیار تھا۔ایک مینارہ مسجد کسی کم رتبہ حکمران کی ہوتی ہے جبکہ دو مینارہ  اس سے زیادہ صاحب اختیار کی ہے۔ کئی میناروں والی مساجد بھی بے شمار ہیں جو بڑے بادشاہوں کی تعمیر کردہ ہیں۔حضرت ایوب انصاری ؒ کے بارے میں اس نے بتایا کہ ان کی وجہ سے استنبول آباد ہوا تھا اور حکمرانوں نے ان کی  اہمیت کے پیش نظر ان کے مزار کے پاس دفن ہونا پسند کیا۔اس لیئے ان کے قریب ایک بہت بڑا قبرستان وجود میں آگیا۔اور علاقے کا نام ’’ایوب‘‘ ہو گیا۔اس ہی بوٹ پر ایک گروپ سے ملاقات ہوئی وہ نائجیریا سے آیا تھا۔سارے کالے تھے جن میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی بھی تھے۔انہوں نے بڑی اپنائیت کا اظہار کیا۔زبان کا مسئلہ بھی نہیں اٹھا کہ سب انگریزی بول رہے تھے۔کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ان کے ایک ساتھی کی سال گرہ ہے۔انہوں نے گائڈ سے کہہ کر ڈیک لگوادیا اور ناچنا شروع کردیا وہی کالوں والے اسٹائل میں۔ناچتے ناچتے ایک خاتون بضد ہوئی کہ ہم بھی ڈانس کریں۔بڑی مشکل سے گھٹنے کی تکلیف کا بہانہ بنا کر جان چھڑائی۔ورنہ عاقبت خراب ہوتی۔یہاں ٹراموں اور بسوں میں کوئی بوڑھے اور خواتین کا لحاظ نہیں کرتا۔یہ ہی ہم نے سنگا  پور میں بھی دیکھا تھا۔ایک دن ہم بس میں بیٹھے۔تمام سیٹیں فل تھیں۔ ایک اسٹاپ پر ایک لڑکی سوار ہوئی تو ہم  اخلاقاً کھڑے ہو گئے۔اس وقت ہم نسبتاً جوان تھے۔تقریباً آج کے مقابلے میں ۶۲ برس چھوٹے اس لیئے کھڑے رہنے میں کوئی تکلیف نہیں تھی۔لڑکی بیٹھ تو گئی لیکن جب ہم بس سے نہیں 

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

اترے تو اس خاتون سمیت سب مسافروں نے ہمیں حیرت سے دیکھا کہ کیوں کھڑے ہوگئے تھے۔یہ ان کا مزاج نہیں تھا کہ کسی کو سیٹ دی جائے۔ یہ ہی  سلسلہ یہاں بھی تھا کہ ہمیں،چھڑی بردار بزرگ ہونے کے باوجود کبھی بھی سیٹ نہیں ملی۔ان کے غیر دوستانہ روئیے سے ہم بہت نالاں تھے۔ایسے  میںہم دوسرے دن  حضرت ایوب انصاریؓ کے مزار کی زیارت کے لیئے نکلے۔تقریباً تین گھنٹے تک پتہ پوچھتے رہے لیکن کوئی بھی اس نام سے آشنا نہ تھا۔تعجب ہوا کہ لاہور میں اگر کسی بزرگ کے مزار کا پوچھیں تو شاید ہی ایسا کوئی ہو گا جو نہ جانتا ہوگا۔خیرجب پیروں میں درد بڑھ گیا تو ناکام واپسی کا قصد کیا۔ایسے میں ایک دانا سے ملاقات ہو گئی۔ایسے دانا شیخ سعدی کی بوستان، گلستان میں جا بجا ملتے ہیں۔اس نے بتایا کہ ۹۹ نمبر کی بس میں بیٹھ جائو اور حضرت ایوب انصاری نہیں بلکہ فقط ’’ایوب‘‘ کہنا کہ اس علاقے کا یہ ہی نام ہے۔مراد بر آئے گی۔وہ تو یہ کہہ کر چلے گیا لیکن  ۹۹ نمبر کی بس تو بعد کی بات تھی بس اسٹاپ کا معلوم کرنا بھی کار دارد تھا۔خدا خدا کرکے بس اسٹاپ اور بس دونوں مل گئے لیکن اتنا زبردست رش تو ہم نے کراچی کی بسوں پر بھی نہیں دیکھا۔لمبی لمبی قطاریں اور ہماری ٹانگوں کا یہ حال کہ ٹوٹ رہی تھیں۔کئی بار سوچا کہ چھوڑو۔کل دیکھا جائے گا لیکن پھر سوچا کل ٹوپ کاپی میں حضرت عثمانؓ کا قران بھی دیکھنا ہے جس پر ان کے خون کے دھبے ہیں۔حضرت علیؓ کی تلواریں بی بی فاطمہؓ کا لباس، حضرت موسیٰ  ؑ کا عصا اور سب سے بڑھ کر حضور پاکﷺ کا موئے مبارک بھی دیکھنا ہے۔اس لیئے ۹۹ کی قطار میں شامل ہوگئے۔ درد بڑھ رہا تھا چلنے میں ہی نہیں کھڑے رہنے میں بھی شدید تکلیف ہو رہی تھی لیکن یہ چانس مس کرنا نہیں چاہتے تھے۔خیر بس میں سوار ہوئے حسب توفیق کھڑے ہونے کی جگہ ملی۔کھڑا بھی نہیں ہوا جارہاتھا۔بس نے رینگنا شروع کیا ہی تھا کہ جس سیٹ کے سہارے کھڑے تھے اس پر بیٹھی ہوئی خاتون کھڑی ہوئی اور ہمیں انگلی سے سیٹ پربیٹھنے کا اشارہ کیا۔ہم نے تکلفاً ’’No, No you sit کی گردان کی لیکن وہ بھی زبان ہلائے بغیر انگلی کو سیٹ کی طرف حرکت کچھ اس طرح دیتی رہی کہ ہمیں گمان ہوا کہ نہیں بیٹھے تو اب یہ ہاتھ ماردے گی اس لیے جلدی سے بیٹھ گئے۔بیٹھنے کے بعد خیال آیا کہ سنگاپور کی نیکی کا بدلہ بھی اللہ نے یہیں دلوادیا۔تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت میں ہمیں اس خاتون سے بڑی شرمندگی محسوس ہورہی تھی کہ ہم بیٹھے تھے اور وہ بے چاری کھڑی ہوئی تھی۔کچھ دیر بعد ہم نے ہمت کرکے اس سے’’ایوب‘‘ کا پوچھا تو اس نے اشارے سے بتایا کہ دو اسٹاپ کے بعد۔دو اسٹاپ کے بعد اس نے ہمیں اٹھنے کا اشارہ کیا۔ہم نے تھینکس، شکریہ، گریٹ فل، آئی ایم اوبلائجڈ(I am Obliged) سب کچھ کہا مگر زبان یار کا پتہ ہی نہ چلا کہ ترکی تھی یا یونانی یاہسپانوی۔ بس سے اترے۔ اس ہی وقت اذان مغرب شروع ہو گئی ہم جلدی جلدی لنگڑاتے ہوئے بروقت پہنچ گئے۔نماز کے بعد مزار کا پوچھا تو معلوم ہوا،مسجد کے صحن کی دوسری طرف ہے۔وہاں پہنچے۔یہ خواہش بھی پوری ہوئی۔ باہر نکلتے وقت غلطی کر بیٹھے اور غلط سمت میں نکل گئے۔خیال تھا جہاں اترے تھے وہیں سے واپسی کی بس مل جائے گی لیکن کافی لنگڑانے کے بعد  ’’99A ‘‘ نمبر کی ایک بس ملی لیکن وہ ہمیں بالکل دوسری سمت میں لے گئی ہم نے سوچا آخری اسٹاپ پر  اس ہی بس سے واپسی کریں گے کیونکہ 99 نمبر کی بس میں سوار ہونے سے پہلے ہم  نے99A کی بس بھی اس ہی اسٹاپ پر دیکھی تھی اس لیئے یقین تھا کہ یہ بس واپس وہیں جائے گی لیکن بس ڈرائیور نے اشارے سے بتایا کہ سفر ختم آخری ٹرپ تھا۔پھر دوسری طرف اشارہ کر کے بری الذمہ ہوگیا اور ہمیں مزید لنگڑانے کے لیئے چھوڑ دیا۔کئی لوگوں سے پوچھا کہ واپسی کی کیا صورت ہوگی لیکن پھر یہ ہماری خوش قسمتی کہ ایک ٹیکسی مل گئی اور مزید خوش قسمتی کہ اس کا ڈرائیور انگریزی جانتا تھا اس نے ایک دوسری ٹیکسی میں بٹھا دیا  اور ڈرائیور سے ترکی میں بات کی  اورہم ہوٹل پہنچ گئے۔پیروں کے درد  کایہ حال تھا کہ چل نہیں بلکہ گھسٹ رہے تھے اور اپنے آپ کو کوس رہے تھے کہ کیا ضروری تھا کہ بڑھاپے میں خوارہوتے۔فوراً سوچ لیا کہ ٹاپ کاپی کا پروگرام ڈراپ لیکن صبح ارادہ بدل دیا کہ یہاں تک آگئے تو ضرور دیکھیں گے۔(جاری ہے)

پاکستان نیوی آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیر القومی سمندری مشق "امان" کر ے گی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • سعودی عرب : 8 اسکولوں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز

    Jan 21, 2020 | 17:00
  • دھرنا دینے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہو گا:فواد ...

    Oct 24, 2019 | 14:28
  • نقل کے لیے بھی عقل چاہیے، پرچی سے پڑھیں تو تماشہ بنتا ہے: ...

    May 06, 2019 | 12:37
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام ...

    Jan 23, 2021 | 16:04
  • امریکا، خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

    Jan 23, 2021 | 15:43
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ...

    Jan 23, 2021 | 15:38
  • جاپان میں قرنطینہ کے دوران خاتون کی خودکشی

    Jan 23, 2021 | 15:07
  • آتشزدگی سے ویکسین کی تیاری کے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں، ...

    Jan 23, 2021 | 14:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 2

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 3

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 4

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 5

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group