پاکستان کا سخت ردِ عمل ،ناروے حکومت کا پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم

ناروے : قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی۔ ناروے حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احکامات ناروے پولیس کو دییے گئے ہیں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہر حال میں روکیں۔ پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناروے کے سفیر کا کہنا ہے۔ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔
دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ اگر قرآن پاک کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو پولیس اسے روکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کواتنا ہی بولنا چاہے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو ورنہ پولیس مداخلت کرے گی۔ پولیس ڈائرکٹر نے کہا قرآن کی بےحرمتی نفرت انگیزتقریرسے متعلق کرمنل کوڈ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس احکامات کی خلاف ورزی پر کرسچن سینڈ میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے واقعات ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔