پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے 100 روزہ پلان کو حکومت کیلئے خفت اور رسوائی کا سبب قرار دے دیا۔حکومت کے 100 روزہ پلان سے کچھ نہیں نکلنا تھا، پی ٹی آئی نے صرف بڑھکیں ماری تھیں۔ بڑھکیں مارنے کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی کو خفت اٹھانا پڑ رہی ہے کیوں کہ دونوں ایوانوں میں اکثریت نہ ہو تو حکومت سودن میں صرف رسوا ہی ہو سکتی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بڑھکیں مارنی ہی نہیں چاہئیں تھیں کیوں کہ کوئی بھی حکومت 100 روز کے دوران اہداف حاصل نہیں کر سکتی، 100 روز میں اہداف صرف صدارتی نظام حکومت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں، امریکہ میں چونکہ صدارتی نظام ہے اس لئے وہاں اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو قطری خط جیسا ایک اور مشورہ بیان سے پھرنے کا دیا گیا ہے اور لگتا ہے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کو جیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا انہیں اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر استثنی حاصل ہے، اگر نواز شریف نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا تھا تو عدالت میں بھی اپنے جھوٹ پر قائم رہے۔ان کا کہنا ہے مجھے کسی کے بھی جیل جانے پرکوئی خوشی نہیں لیکن نہ جانے نواز شریف کو کون اس طرح کے مشورے دے رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38