بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کیپٹن تیمور فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
گلگت (نامہ نگار) گزشتہ روز تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن تیمور علی خان کو گلگت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کونوداس عیدگاہ گلگت کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک‘ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ اس سے قبل پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ شہید کے قبر پر فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ کورکمانڈر ٹن کور اور ایف سی این اے کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی۔ واضح رہے کہ شہید کیپٹن تیمور علی خان کا تعلق ضلع استور کے گا¶ں ڈوئیاں سے تھا اور پانچ ماہ قبل ہی شہید کا نکاح ہوا تھا۔ اس موقع پر شہید کیپٹن تیمور کے والد انعام اﷲ‘ شہید کے ماموں اسرار حسین اور شہید کے بھائی سجاول حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن تیمور شہید کی شہادت پر فخر کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے لئے تیمور شہید نے اپنی جان فدا کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ دریں اثناءبھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لانس نائیک غلام حسن اور لانس نائیک غلام حسین کو ضلع گانچھے میں ان کے آبائی قبرستانوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا۔ شہید لانس نائیک غلام حسین جن کا تعلق ضلع گانچھے کے گا¶ں سیتھ سالتورو جبکہ شہید لانس نائیک غلام حسن کو ان کے آبائی گا¶ں سوگا میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سفر آخرت پر روانہ کر دیا گیا۔
کیپٹن تیمور۔ سپرد خاک