دلیپ کمار، شاہ رخ خان ,اے آر رحمان اور عامر خان آستین کے سانپ ہیں: شیو سینا

25 نومبر 2015 (18:34)

کالی کے پجاری مودی کی قیادت میں ساری دنیا میں بھارت کا منہ کالا کرانے پر تلے ہیں اور انہیں اپنے کسی فعل پر شرم بھی نہیں آتی ، عامر خان کے بیان پر آگ بگولہ بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اور مہا سبھا نے عامر خان، شاہ رخ خان اور دلیپ کمار کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔شیو سینا کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلاتے رہے۔ عامر خان ہندوستان کی نفرت اور پاکستان کی محبت میں پاکستان جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں۔ کل دہلی کے اشوک نگر پولیس سٹیشن میں عامر خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تو آج کانپور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-