’’ملک میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے‘‘
لاہور (لیڈی رپورٹر) پچیس سال پہلے حکومت پنجاب چائلڈ رائٹس کمشن کا قیام عمل میں لایا جائے کانفرنس مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کا خطاب پاکستان نے عالمی معاہدہ حقوق اطفال کی توثیق کی تھی مگر بدقسمتی سے پچیس سال بعد بھی بچوں کے حقوق کے حوالے سے صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، پنجاب میں آج بھی قریب 2.9ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزچائلڈ رائٹس موومنٹ پنجاب اور ڈیمو کریٹک کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیرااہتمام منعقدہ صوبائی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ مقررین میںتنویرجہاں افتخار مبارک ، نسرین فاروق ، ڈاکٹر ریاض یاسمین ذکی تنویر جہاں ، اور وجاہت مسعود شامل تھے۔مقررین نے مطالبہ کیاکہپنجاب چائلڈرائٹس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے،چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفئیر بیورو کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھایا جائے اور اس کے لئے مناسب بجٹ مہیا کیاجائے۔
نیا عمرہ سیزن شروع ہوگیا
20جولائی تک جاری رہے گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نیا عمرہ سیزن شروع ہو گیا ہے جو اگلے سال 20جولائی تک جاری رہے گا -بھارت اور دوسرے ملکوں سے عمر ہ زائرین کی پروازیں جدہ ائر پورٹ پر اترنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ ملائیشیا سے تعلق رکھنے وا لے 489زائرین کی پہلی پرواز بھی گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچ گئی -