بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر مرکزی مجلس عزا برائے خواتین آج اسلام پورہ میں ہوگی
لاہور (پ ر) مسز عفت مصطفیٰ کی جانب سے بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر سالانہ مرکزی مجلس عزا برئے خواتین آج بروز بدھ 25نومبر کو دوپہردو بجے امام بارگاہ بلتستانیہ مین بازار اسلام پورہ میں ہوگی۔ شمسہ بختیاری، گلشن زہرا، سحرش خواجہ، سدرا نقوی، ادیبہ زہرا اور ماہین حسن جعفری مرثیہ خوانی اور سیدہ زائرہ بتول نقوی خطاب کریں گی۔ اختتام مجلس پر شبیہہ تابوت بی بی سکینہ برآمد ہوگا۔