پنجاب گروپ آف کالجز کارپوریٹ آفس ملازمین کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ

25 نومبر 2015

لاہور (پ ر) پنجاب گروپ کارپوریٹ آفس کی انتظامیہ نے اپنے سٹاف کیلئے دو روزہ ایمپلائز انگیجمنٹ ایکٹویٹی کا انعقاد کیا۔ ایونٹ کا آغاز کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوا جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آئی ٹی ٹائیگرز کو 70000 روپے، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پی جی سی سٹرائیکرز اور یونائیٹڈ الیون کو بالترتیب 45000 روپے اور 30000 روپے کے کیش پرائز دئیے گئے۔ سٹاف کیلئے 5000 روپے کیش کے 15 لکی ڈراز نکالے گئے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ محمد شہباز نے حاصل کیا۔