نقشبند کالونی: آئس فیکٹری میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی

25 نومبر 2015

ملتان (جنرل رپورٹر) نقشبندی کالونی میں واقع آئس فیکٹری سے چھ مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نقشبند کالونی میں واقع شعیب کے آئس فیکٹری پر چھ مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ملازمین اور آئس فیکٹری کے مالک شعیب کو یرغمال بنا کر ان سے سیف میں موجود آٹھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ بی زیڈ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی ساڑھے تین لاکھ روپے کی ہوئی ہے۔