دبئی گلف فوڈ نمائش 2016ء میں پاکستان کا پویلین سب سے بڑا ہوگا

25 نومبر 2015

کراچی (کامرس رپورٹر) گلف فوڈ نمائش کا آغاز 21فروری سے دبئی میں ہوگا ۔نمائش 25فروری تک جاری رہے گی ۔پاکستانی پویلین گلف فوڈ نمائش میں سب سے بڑا ہوگا ۔ اس میں 51کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت حصہ لیں گی۔گلف فوڈ نمائش مشرق وسطیٰ میں فوڈ سروس اور مہمانداری سیکٹر کے حوالے سے ایک بہت بڑا موقع ہے، جس کا عرصہ سے انتظار کیا جارہا ہے یہ نمائش 21 سے 25فروری 2016ء تک دبئی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان کی 51اہم فوڈ پروڈکسٹس بنانے والی کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لیں گی۔