نادرا نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 80 ملازمین کوبرطرف کردیا
لاہور( سپیشل رپورٹر) نادرا نے 80 کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو برطرف کر دیا ہے ان ملازمین کے مطابق ان کو نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ برطر ف کیوں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نادرا پنجاب کے نئے سربراہ نے چیئرمین سے فری ہینڈ لیا تھا جس کے بعد وہ نادرا میں بڑے پیمانے پر اپریشن کرتے ہوئے ملازمین کو دھڑا دھڑ نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔