میں نہ مانوں!

25 نومبر 2015

مکرمی! عمران خان صاحب جو کہ سیاستدان بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہر کام میں اوور ایکٹنگ کر رہے ہیں اور حقیقت کو مانتے ہی نہیں، یہ ہرگز سیاستدان نہیں بن سکتے۔ انہیں تو راتوں رات صرف وزیراعظم کی سیٹ چاہئے جو انہیں پوری زندگی نہ مل سکے گی کیونکہ جذباتی آدمی ہمیشہ نقصان میں رہتا ہے اور خان صاحب ہیں ہی جذباتی اور ان میں کچھ نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں انہیں صرف ایک سیٹ چاہئے تھی۔ نواز شریف کے ساتھ مل جاتے اور اپنے ہی محکمہ کی وزارت لیکر پاکستان ٹیم کی خدمت کرتے۔ اپنے تجربے سے اسے پالش کرتے تو آج دنیا میں ہماری کرکٹ ٹیم نمبر ون ہوتی اور خان صاحب کو بھی 20 کروڑ عوام عزت کرتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے۔ ابھی بھی سوچ لیں۔ (سعید احمد شیخ۔ سمن آباد لاہور)