رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی‘ پنجاب حکومت کو 28 ارب 51 کروڑ روپے کا بجٹ خسارہ

25 نومبر 2015

لاہور(احسن صدیق) رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) کے دوران پنجاب حکومت کے بجٹ کو 28 ارب 51 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت کی مجموعی آمدنی کا حجم ایک کھرب 67 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ مجموعی اخراجات کا حجم ایک کھرب 96 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا۔ پنجاب حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مقامی بنک سے 31 ارب 29 کروڑ روپے کی فنانسنگ حاصل کی۔ مجموعی اخراجات میں ایک کھرب 45 ارب 76 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات جاریہ جبکہ 50 ارب 44 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ترقیاتی اخراجات شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء میں پہلی سہ ماہی کے دوران پنجاب کا بجٹ 32 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ روپے سرپلس تھا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...