’’مسافر شب کو اٹھتا ہے…جو جانا دور ہوتا ہے‘‘

25 نومبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کو جدید تربیت دینے سے متعلق اجلاس کے دوران سکولوں میں سولر پینلز لگانے میں تاخیرپر ناراضگی کا اظہارکیا اور متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت ایک دولت ہے او روقت پر کام کر کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے- سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔آئندہ اس طرح کام نہیں چلے گا،مجھے صرف نتائج چاہئیں،کیونکہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یہ شعر پڑھا۔…؎