حجاب اور قرآن مجید کا درس دینے والے مدارس بند کر دیں گے: صدر گنی

25 نومبر 2015

کونا (اے پی پی) مغربی افریقی ملک گنی میں صدر الفا گوندے نے کہا ہے کہ حجاب کا درس دینے والے تمام مدرسوں کو بند کردیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کو نا کرے سے جاری کردہ اعلان میں گنی کے صدر مملکت نے کہا کہ اپنے چہر ے کو مکمل طور پر ڈھانپنے اور قرآن کریم کا درس دینے والے تمام مدرسوں کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی جانب سے اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے تمام مدرسوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انہوں نے اس فیصلے پر عمل درآمد کیے جانے کے وقت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ دوسری جا نب گنی میں مسلم یوتھ کے رکن یوسف گابیلا دیالو نے بھی قرآن کریم کا درس دینے والے مدرسوں کو بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔