زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تقریب کے دوران انگریزی میں طویل تقریریں، شرکا بور ہوتے کچھ نیند پوری کرتے رہے

25 نومبر 2015

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ربیع فیسٹیول کی تقریب ہوئی۔ انگریزی میں طویل تقاریر سے شرکا اور سامعین بور ہوتے رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کچھ لوگ نیند پوری کرتے رہے اور کچھ ہال سے کھسک گئے۔ وائس چانسلر اقرار احمد نے بھی نیند کے خوب مزے لئے۔ جب ایک مقرر نے مختصر خطاب کیا تو داد ملی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مختصر خطاب میں اردو بولی اور شعر بھی سنائے۔ گورنر کے چہرے پر بھی تھکاوٹ کے آثار نمایاں رہے۔ صورتحال بھانپ کر گورنر نے کہا کہ مختصر تقریر ہی شرکاء کو پسند آئی جس پر پورے ہال نے تالیاں بجائیں۔