قصور سکینڈل میں ملوث 4 افراد کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

25 نومبر 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں ملوث چار افراد حسیم عامر ، فیضان ، رمضان اور وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی۔ تنزیل الرحمن، رائے بشارت، عمر، عبدالمنان، خالد اور نسیم صابر وغیرہ پندرہ افراد کے خلاف آٹھ مختلف مقدمات درج ہیں۔