قتل کے مجرم کو سزائے موت

25 نومبر 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق نے قتل کے مجرم شریف کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں شریف کے خلاف 2011ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے کی ادائیگی کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔