ڈی ایس پی لیگل کے پرموشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے پر ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

25 نومبر 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈی ایس پی لیگل کیڈر کے پرموشن بورڈ کا اجلاس نہ بلائے جانے پر آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈی ایس پی لیگل شاہد نواز نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی ایس پی لیگل کیڈر سے تعلق رکھنے والے پولیس افسروں کی ترقی کے لئے پرموشن بورڈ اجلاس نہیں بلایا جا رہا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔