بھارت سے سمگل شدہ گٹکا کے 100 پیکٹ برآمد
لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے ٹرک اڈا، سبزہ زار میں چھاپہ مارکر بھارت سے سمگل شدہ مختلف برانڈزکے مضر صحت گٹکا کے تقریباً ایک سو پیکٹ قبضہ میں لے کر دکاندار اسرار احمد‘ حافظ موبائل اینڈ کریانہ سٹور کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ کا اندراج کروایا اور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔