شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تیس نومبر کا پروگرام جلسہ ہے، دھرنا نہیںاگر حکومت نے پکڑ دھکڑ یا رکاوٹیں کھڑی کیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگامذاکرات سے انکار نہیں مگر تیس تاریخ کے بعد کریں گے
ملتان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں مگر تیس تاریخ کے بعد کریں گے حکومت کو بتادیا ہے کہ تیس نومبر کا پروگرام جلسہ ہے، دھرنا نہیں اور یہ جلسہ ڈی چوک پر کرینگے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا تیس نومبر کا انحصار حکومتی رویے پر ہوگاٹرانسپورٹ کی پکڑدھکڑ کی گئی یا رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ان کا جمہوری حق ہے جس سے وہ کسی صورت نہیں رکیں گے،گوجرانوالہ میں بھی ان کے پوسٹرز پھاڑے گئے مگر وہ چپ رہےانہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن متازعہ ہوچکا ہے، اس کی تشکیل نوکی جائے عمران خان کی غیرملکی سفیروں سے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے،عمران خان اکثر ایسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں